ڈی ریگولیشن کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی اراکین کی روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے فارمولے کی تعریف

آئل سیکٹر کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی جانب پیش رفت  سامنے آئی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے  نظام کو سراہا گیا، علی پرویز ملک نے آئل سیکٹر میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور صارفین کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آئل سیکٹر کی ڈی ریگولیشن سے متعلق کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔  کمیٹی اراکین نے روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو سراہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے میکنزم سے شفافیت بڑھے گی اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے ڈی ریگولیشن عمل کیلئے واضح اہداف مقرر کرنے کی ہدایت دی اور کہا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کا ذمہ دار بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر روزانہ پرائسنگ فارمولے اور پلیٹس ڈیٹا کا ڈیش بورڈ فعال ہو چکا ہے۔ اس سے عوام کو معلومات تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔

اجلاس میں پیٹرولیم ذخائر ، فریٹ مارجن اور ونڈ فال ٹیکس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے آئل سیکٹر میں شفافیت اور صارفین کے تحفظ کیلئے جامع اصلاحاتی روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے