پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہیے۔

ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا، وہ سپاہی اپنا گھر،ماں باپ اور بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے، ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہیے، وہ قوم کا فخر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کررہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے