سعودی عرب میں مقیم 2 پاکستانیوں کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

سعودی عرب میں مقیم دو پاکستانیوں کو پاکستان کے سول ایوارڈ تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

سفارتخانہ پاکستان ریاض میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے صدرِ پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے دو پاکستانیوں کو اعزازات پیش کیے۔

پاکستان ڈاکٹرگروپ کےسابق صدرڈاکٹر اسد اللہ رومی اور پاکستان حج رضاکارگروپ کےکنوینئر ابرار تنولی کوپاکستانی کمیونٹی،صحت اور حجاجِ کرام کے لیے انکی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نےدونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے