انبیائے کرام کی شبیہ یا انکی نمائندگی کرنیوالے بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال، قانونی امور اور عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے ، اس عمل سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ ان پاک ہستیوں کے مقام اور مرتبے کا تقدس برقرار رہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کا نوٹس خوش آئند عمل ہے، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، آزادی اظہار رائے اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمہ دارانہ توازن ضروری ہے۔

قرارداد کے مطابق میڈیا ہاؤسز میں پیشگی جانچ پڑتال اور مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی کا نظام بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کا مستقل سدِباب کیا جاسکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے