ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا

اس موقع پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ملائیشین وزیر داخلہ کو نادرا کے جدید نظام، ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے شہریوں کو تیز رفتار اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے نادرا کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ نادرا کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔

ملائیشین وزیر داخلہ اور ان کے وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے جدید نظام اور خدمات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے