نائب وزیراعظم اسحاق ڈار24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق دورے کےدوران اسحاق ڈارکی برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ اور وزیر برائےپاک افغان امور اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقاتیں ہوں گی۔
اسحاق ڈارکی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن سیکرٹری جنرل سمیت دیگرحکام سےبھی ملاقاتیں طے ہوئیں ہیں،سیکرٹری جنرل سےملاقات میں پاکستانی عملےکی صومالی قزاقوں سے بازیابی پر بات ہوگی۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ، برطانوی ارکان پارلیمنٹ،برٹش پاکستانی کمیوٹنی سے بھی ملاقات ہوگی۔
