آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےبارشوں کےباعث مختلف حادثات میں اپنےپیاروں کوکھونے والےخاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہارکرتےہوئےمتاثرہ خاندانوں کوفوری امداد،ریسکیو،رہائش اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نےکہاکہ مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظرہنگامی تیاریوں کو مزیدمؤثربنانےکی ضرورت ہے،پیپلزپارٹی کےعہدیداروں اورکارکنان بارش سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے