چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور طبی مشاورت فراہم کی۔
کیمپ سے مجموعی طور پر 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے اس موقع پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

