سینئر تجزیہ نگاراورصحافی حامد میر نے کہا ہے حال ہی میں صدر آصف زرداری اور وزیرا عظم شہباز شریف کی ملاقات میں کوشش کی گئی کہ وفاقی وزراء اور بلاول سیز فائر کردیں۔
حامد میر نے اپنے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف زرداری کوکہا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء کھل کر نئے صوبوں کی تشکیل پر ریفرنڈم کے حق میں بیان دے رہے ہیں تو انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔
حامد میر کے مطابق بلاول بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور شریک ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورسہیل انور سیال نے بھی شرکت کی، وفاقی وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔

