وزیر خزانہ محمد اورنگریزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ملک میں پائیدار معاشی ترقی ہو رہی ہے۔۔۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو کر سرپلس میں آ گیا ہے۔۔۔ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔۔۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سلیم مانڈی والا نے کی۔۔۔ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔۔۔ گورنر جمیل احمد نےکہا کہ گزشتہ تین سالوں میں مہنگائی تاریخی اونچی سطح پر رہی۔۔۔مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گئی ہے۔۔۔۔
گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے افراط زر کو کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔۔مشکلات کے باوجود مہنگائی میں نمایاں کمی کی گئی۔۔۔ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی تک مہنگائی میں استحکام آ جائے گا۔۔امید ہے کہ رواں مالی سال مہنگی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے
اجلاس میں شریک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا رواں مالی سال شرح سود میں 9 فیصد کی کمی آئی ہے۔۔ گزشتہ چھ ماہ میں انڈسٹری کو خاصا ریلیف ملا ہے۔۔۔ آئندہ دو سے تین ماہ میں اسکے اثرات نظر آئیں گے۔۔۔ماہانہ ای سی سی کے ایک اجلاس میں مہنگائی پر خصوصی طور پر غور کیا جاتا ہے۔۔۔
ویزر خزانہ نے کہا کہ پرائس مانیٹرنگ کمیٹیوں کو انتظامی ایکشن پر زور دنا چاہیے۔۔۔بینکوں کو زراعت، ائی ٹی اور ایس ایم ایز سیکٹرز کو زیادہ قرض دینا چاہیے ۔۔۔حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹ فنانسنگ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔۔۔بینکوں کو خود دیکھنا چاہیے کہ کہاں پر فنانسنگ کی ضرورت ہے۔۔۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہم بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فنانسنگ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔ گزشتہ مالی سال ایس ایم ایز کو 543 ارب روپے کا قرضہ ملا جو اس سال 640 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔۔۔ ہم ترجیحی فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے پالیسی اقدامات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ابھی تک اس سال کیلئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے
انہوں نے کہا کہ اس سال ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہےتین ارب ڈالر ماہانہ آ رہے ہیں۔۔۔ملک میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ ہے۔۔۔برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات میں کمی ہوئی۔۔۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پائیدار شرح نمو کی طرف جا رہے ہیں۔۔۔ہم نے برآمدات کو مرحلہ وار بڑھانا ہے۔۔۔۔۔تین سال میں شرح نمو کو 6 فیصد کیا جائے گا۔۔۔اس وقت ہمارے زرمبادلہ ذخائر بہترین ہیں۔۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں مگر قرض میں اضافہ نہیں ہوا۔۔۔ اس وقت زرمبادلہ کے تمام ذخائر حکومت کے اپنے ہیں۔۔۔