رواں مالی سال کے بجٹ اور بعد میں منی بجٹ میں موجودہ ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور نئے ٹیکس عائد کرنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس وصولی میں ایک بار پھر ناکام ہو گیا ہے۔۔۔
جنوری میں ٹیکس وصولی میں 86 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔۔۔۔ جنوری کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایف بی آر 872 ارب روپے اکٹھے کر سکا۔۔۔
رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 470 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔۔۔ جولائی سے جنوری تک ایف بی آر نے 6 ہزار 494 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔۔۔
ایف بی ار کا رواں مالی سال کے 7 ماہ میں شارٹ فال 470 ارب روپے کا ہو گیا : ذرائع
ایف بی آر نے جنوری 2025 میں 956 ارب کے ہدف کے مقابلہ میں 872 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا :ذرائع
رواں مالی سال جولائی جنوری میں 6494 ارب اکٹھا کیا۔۔۔ وصولی کا ہدف 7000 ارب روپے رکھا گیا تھا۔۔