پاکستان پر امریکی ٹیرف کی معطلی،اسٹاک مارکیٹ میں جشن،2036پوائنٹس کی تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بھی امریکی ٹیرف  میں تین ماہ کی نرمی پر خوب جشن منایا ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے خوب جم کر خریداری کی ۔۔۔۔ مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں 3200 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔۔

کاروبار کے اختتام پر 2 ہزار 36 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 189 پر بند ہوا ۔۔۔۔ 36 ارب 92 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 251 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 235 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔ کاروباری حجم 63 کروڑ 80 لاکھ حصص رہا ۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے