27 یورپی ممالک کے بلاک یورپین یونین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف مؤخر کر دیا۔۔ بدھ کو یورپین یونین کی پارلیمنٹ نے امریکہ کے 25 فیصد ٹیرف پر جوابی 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔۔
صدر ٹرمپ نے کل دنیا کے ان 75 ممالک پر ٹیرف 90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا جن ممالک نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد نہیں کیا تھا اور امریکہ سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے پر زور دیا تھا۔۔
صدریورپین کمیشن کا کہناہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے، چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کےجوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کے لیے مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔
یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئےتھے۔
جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل تھے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔