پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر گئی، اسکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ
پاک بھارت کشیدگی کے باعث قومی ایئر لائن (PIA) کی اسکردو اور گلگت کی تمام 10 پروازیں آج کے روز منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق
- کراچی اور لاہور سے اسکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
- اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں اور
- اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی اسکردو جانے والی 2 پروازوں کی روانگی بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق، تمام اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائن سے رابطہ کریں اور پرواز کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے۔