بینک اپنےکام کرنےکا طریقہ بدل لیں ورنہ ان کا وجود ختم ہو جائے گا:ایرک ٹرمپ

0

صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے کام کرنے کے طریقے بدل لیں ورنہ ان کا وجود ختم ہو جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرک ٹرمپ نے کہا جدید مالیاتی نظام ٹوٹ چکا ہے، یہ سست اور مہنگا ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی نظام بتدریج ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جا رہا ہے۔ اس نظام میں وہ سب سہولتیں ہیں جو موجودہ مالیاتی نظام میں ناپید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ’’سوسائٹی فار ورلڈوائیڈ انٹربینک فنانشیل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

ایرک ٹرمپ کے مطابق موجودہ روایتی بینکاری نظام سست روی اور ناکارہ ہو چکا ہے۔ جدید دور میں اسے قدیم کہنا زیادہ بہتر ہو گا۔

حال ہی میں ایرک ٹرمپ نے بِٹ کوائن کی قیمت 10 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی۔ انہوں نے کہا ہمارا بینکاری نظام امراء کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ متوسط طبقے کو قریب بھی پھٹکنے نہیں دیتا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.