اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز فائیو کے برساتی نالے میں گاڑی میں بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ ہیں۔۔۔ ریسکیو کے مطابق دریائے سواں سے گاڑی کا دروازہ اور بونٹ مل گیا لیکن باپ بیٹی کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیمیں تیسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ دریائے سواں کے کئی مقامات پر ریسکیو اہلکار باپ بیٹی کی تلاش میں غوطے مار رہے ہیں۔۔۔
کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی بیٹی 22 جولائی کو گھر سے گاڑی میں جیسے ہی نکلے تو بارش کے پانی میں گاڑی بہہ گئی۔۔ دونوں نے مدد کیلئے پکارا لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچ سکا۔۔
دونوں باپ بیٹی کی تلاش ابھی تک جاری ہے
