قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

دوحہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاع عزت مآب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور قطر کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ فریقین نے پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے