سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے: مارکو روبیو

0

ٹورنٹو – امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آئندہ ہفتے ہونے والے دورۂ واشنگٹن کے دوران کئی اہم اور مثبت معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے بتایا کہ محمد بن سلمان دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اور بعض معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں نئی دہلی دھماکے سے متعلق واشنگٹن نے تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی، تاہم بھارت کے پاس خود مؤثر تحقیقات کی صلاحیت موجود ہے۔

روبیو کا کہنا تھا کہ ’’بھارت ایک خودمختار اور مضبوط ملک ہے، اسے ہماری مدد کی ضرورت نہیں‘‘۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.