پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو مختلف انٹرنیشنل لیگز کے لیے این او سی جاری کر دیے

ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ابوظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ اور دبئی میں شیڈول آئی ایل ٹی 20 کے لیے این او سی فراہم کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو 25 نومبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ دبئی کی ٹی 20 لیگ کے لیے تین کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

دبئی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی دیے گئے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوئے ہیں ان میں افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان نیازی، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان شامل ہیں۔

اس سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے