صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بغداد میں مختلف زیاراتِ مقدسہ پر حاضریں

0

بغداد – صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے کے دوران بغداد میں مختلف زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

صدر زرداری نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔ صدر نے زیاراتِ مقدسہ میں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور آئمہ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔

صدر زرداری نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق بغداد پہنچنے پر عراقی حکام نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد، پاکستان میں عراقی سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر عہدیدار صدر زرداری کے ساتھ موجود تھے۔

چار روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر زرداری اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ دورہ پاک-عراق برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.