نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات پر آبدیدہ، لاہور کی خوبصورتی کی تعریف

0

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور لاہور شہر کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

میئر منتخب ہونے کے بعد ظہران ممدانی نے نیویارک کے 142 شہریوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی تجاویز اور مسائل سنے۔ ملاقات کے دوران ایک پاکستانی خاتون نے میئر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

میئر ظہران ممدانی نے خاتون سے پاکستان میں ان کے آبائی شہر کے بارے میں دریافت کیا، جس پر خاتون نے بتایا کہ ان کا نام ثمینہ ہے اور ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ اس پر ظہران ممدانی نے کہا کہ لاہور ایک نہایت خوبصورت شہر ہے اور وہ خود ایک مرتبہ لاہور جا چکے ہیں۔

گفتگو کے دوران پاکستانی خاتون نے میئر سے کہا کہ “آپ کی آنکھوں میں جو سچائی ہے وہ کسی سے چھپ نہیں سکتی”، جس پر ظہران ممدانی جذباتی ہو گئے۔

میئر نیویارک نے اس موقع پر کہا کہ وہ بلا تفریق تمام شہریوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے کھڑے رہیں گے اور نیویارک کو سب کے لیے محفوظ اور منصفانہ شہر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی، جہاں صارفین نے میئر کے رویے کو سراہتے ہوئے اسے انسانی ہمدردی اور شفاف قیادت کی مثال قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.