Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں، وزیراعظم
ٹرینڈ

اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں، وزیراعظم

EditorBy Editorجنوری 28, 2026Updated:جنوری 28, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تنازعات اور عالمی چیلنجز کے پیش نظر پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرنا ہوگا جہاں تصادم کی بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پرامن بقائے باہمی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ مل کر پر امن بقائے باہمی کا عالمی دن منا رہا ہے، یہ دن ہر سال اقوام متحدہ کی جانب سے ممالک اور نوع انسانی کے مابین ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے منایا جاتا ہےجس کا مقصد کرہ ارض پر تعلیم ، مکالمے اور بین المذاہب تعاون کے ذریعے تصادم اور کشیدگی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ دن اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگ عزت وقار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا طرز عمل اختیار کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا مختلف ثقافتوں، مذاہب، زبانوں اور نظریات کے تنوع سے مالا مال ہے اور یہ تنوع کوئی خطرہ نہیں بلکہ مثبت طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے جب ممالک کو تنازعات، تقسیم اور متعدد عالمی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات بھی دیگر اقوام اور برادریوں کے ساتھ رواداری، شمولیت اور ہم آہنگ رویے پر زور دیتی ہیں۔

انہوں نے اس دن کی مناسبت سے انفرادی اور بحیثیت قوم مجموعی طور پر تقسیم کی بجائے مکالمے، تعصب کی بجائے سمجھ بوجھ، دشمنی کی بجائے رواداری کو اپنانے کے عزم کی تجدید پر زور دیا تاکہ پرامن بقائے باہمی محض ایک تصور نہ رہے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے ایک زندہ حقیقت بن جائے اور عملی اقدام کی بھی ترغیب دے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لئے مثال قائم کریں کہ اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں اور آئیے مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کریں جہاں تصادم کے بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.