کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ النجیبی مارکیٹ میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں طلب کی گئی تھیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا تھا، ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں پھنسےلوگوں کو نکالنےکےلیےاسنارکل طلب کی گئی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی تھی جہاں گاڑیوں کی پارکنگ ہے، آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو لپیٹ میں لےلیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھویں کے باعث ایک شخص بےہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے اور ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
