جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی جوہری پروگرام ختم، قطر کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا مطالبہ

German Chancellor Friedrich Merz calls for ending Iran's nuclear program, strengthening ties with Qatar

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی قیادت سے جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سابقہ حملوں نے شدید نقصان پہنچایا اور عالمی سطح پر مذمت کا سبب بنے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے قطر اور دیگر اہم ممالک کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چانسلر مرز نے کہا کہ عالمی اور علاقائی تنازعات، بشمول یوکرین کی جنگ، سب پر اثر ڈال رہی ہیں، اس لیے قطر اور سعودی عرب جیسے شراکت داروں کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر جرمن چانسلر کی امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عندیہ دیا۔ فریڈرک مرز قطر میں کاروباری اور سیاسی وفود سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور کاروباری راؤنڈ ٹیبل میں اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے