ایرانی فوج کا اعلان: سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا

0

تہران: ایرانی فوج نے سپریم لیڈر سید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک میں جارحیت کرے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر خامنہ ای کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیا جائے گا اور ملک میں جارحیت کرنے والوں کو کسی رعایت کے بغیر سزا دی جائے گی۔

سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد، ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کا جانشین مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی اور بحری حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے، جن میں معصوم طالبات بھی شامل تھیں۔ اس کارروائی میں سپریم لیڈر کے صاحبزادے اور بہو، ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ، اور پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی ہلاک ہوئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.