پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 659 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکا ایران مذاکرات ناکام ہونے پر ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.08 فیصد مندی دیکھی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد مندی ریکارڈ کی گئی۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھنے میں آئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے