ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت، ایران کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت

Donald Trump's support allows Iran to participate in FIFA World Cup 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ عالمی فٹبال تنظیم فیفا اس کی باضابطہ تصدیق کرے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جیانی انفانٹینو نے ایران کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی اور اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گی۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “اگر جیانی نے کہا ہے تو میں بھی متفق ہوں، ایران کو کھیلنے دیں”، جس سے یہ واضح اشارہ ملا کہ امریکا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 جون اور جولائی میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ ایران کی ٹیم کا قیام دورانِ ایونٹ ٹکسن میں متوقع ہے۔

گروپ جی میں ایران کے ساتھ نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر شامل ہیں، جبکہ ایران اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

یاد رہے کہ فروری میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی تھی، تاہم اب فیفا کی تصدیق کے بعد صورتحال واضح ہوتی نظر آ رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے