اوسلو میں مودی کے دورے کے موقع پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا پُرامن احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید ردعمل

Kashmiri and Pakistani communities peacefully protest during Modi's visit to Oslo, strong reaction to human rights violations

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر تحریکِ کشمیر ناروے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے اوسلو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، اسلاموفوبیا، جبر اور ناانصافی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے اور وہاں ایک منظم جبر کا نظام قائم ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

انہوں نے ناروے کی حکومت، اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں اور بھارتی قیادت کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کا جائزہ لیں۔

مقررین نے بھارتی افواج کی کارروائیوں اور مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے