آزاد کشمیر انتخابات کی تیاریاں تیز، مزید 5 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی رجسٹریشن کے بعد آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

رجسٹرڈ ہونے والی نئی سیاسی جماعتوں میں پاکستان نظریاتی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گجر قومی پارٹی، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اور جموں و کشمیر نیشنل لبریشن موومنٹ شامل ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نئی جماعتوں کی رجسٹریشن سے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے