گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد طوفانی بارش ہوئی جس سے پروازوں کی آمد و روانگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر فیصل آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجےمیں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
بہاولنگر میں دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا۔
طوفانی بارش سے راجن پور، بورے والا اور جہانیاں میں درخت اُکھڑ گئے جب کہ کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
