تیل کی قیمتوں میں آج خاطرخواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جنگ چھڑنے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں کو آگ لگ گئی،جنگ بندی کے بعد عالمی تیل کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا آج اعلان کیا جائے گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت سے نوازا، پاکستان کے 24 کروڑ عوام مبارکباد کے حقدار ہیں، دنیا بھر میں آج پاکستان کا نام عزت سے گونج رہاہے، پاکستان کی کامیابی پر متفقہ قرارداد منظور کرنی چاہئے، دنیا کو بتادیں سیاسی اختلاف اپنی جگہ،قومی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردارفیلڈمارشل کا ہے، فیلڈمارشل نے ڈھائی تین ماہ نیند قربان کرکےکام کیا، انتھک محنت اورخلوص نے پہاڑ جیسی مشکلات کا خاتمہ کیا، نائب وزیراعظم نے بھی اس کار خیرمیں بھرپور حصہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گزشتہ شام آدھا گھنٹہ گفتگو ہوئی، ایرانی صدرنےباربارپاکستان اورپاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی، ایرانی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ایران اور پاکستان صرف ہمسایہ نہیں بلکہ برادرملک ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایرانی صدرنےسپریم لیڈرکی نمازجنازہ میں شرکت کی دعوت دی، نماز جنازہ میں پاکستان ضرور شریک ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے