وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کی جنیوا میں اہم ملاقاتیں، آئی ٹی شعبے میں شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے جنیوا میں انفارمیشن سوسائٹی کی عالمی کانفرنس کے موقع پر مصر اورسری لنکا کی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں  کیں جس دوران  دوطرفہ تعاون ، مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل گورننس اور آئی ٹی شعبے میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ اور مصر کے نائب وزیر برائےڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن محمود بدوی کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی اور باہمی تجربات سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعد میں وفاقی وزیر نے سری لنکا کے صدر کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ہنس وجیاسوریا سے ملاقات کی ۔ جس میں پاک سری لنکا دوطرفہ تعاون ، ڈیجیٹل اکانومی ، ای گورننس اور مصنوعی ذہانت کی خودمختاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون بڑھانے ، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ فریقین نے پاکستان کی سری لنکا کو آئی ٹی برآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت میں نئی شراکت داریوں کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے