ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ جاری، اہم انکشافات

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ ابتدائی طور پر سٹال نمبر سی 432 اور سی 433 میں لگی، رات پونے 10 بجے آگ کو دکانداروں نے بجھانے کی کوشش کی، فائر بریگیڈ کو 9 بج کر 51 منٹ پر اطلاع دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 10 بجکر 2 منٹ پر بازارمیں داخل ہوئی، راولپنڈی ریسکیو اور پاک بحریہ کے واٹر براؤزرز نے امدادی سرگرمی میں حصہ لیا، رات ایک بج کر 20 منٹ پر ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

وینڈرز کی جانب سے سٹالز کو بطور گودام استعمال کرنے اور کرایہ پر دینے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے، سٹالز آگے کرایہ پر دینے کی وجہ سے فائر سیفٹی سٹینڈرڈز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

آگ لگنے کے وقت فائر ٹینڈر ڈیوٹی کے مقام پر موجود نہیں پایا گیا، چوکیدار ریسکیو کو بتانے کے بجائے آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا تعین فرانزک ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کمیٹی کی جانب سے مختلف سفارشات تجویز کی گئی ہیں، رات کے اوقات میں سٹالز میں سامان رکھنے پر سختی سے پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی، دکانداروں کو سٹالز پر سامان صرف بازار کے اوقات کار کے دوران رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

سفارش کی گئی کہ کمیٹی کی جانب سے بازار کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے، بازار میں بآسانی آگ پکڑنے والے ترپال کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

مختلف سفارشات میں کہا گیا کہ سٹالز کی سب لیزنگ پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی پر الاٹمنٹ منسوخ کی جائے، کمیٹی کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کی آپریشنز کو مزید بہتر کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے