14 سالہ سبحان کی ہلاکت، نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم لڑکی کے خلاف درج کر لیا گیا،ملزمہ تاحال گرفتار نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے کی ذمہ دار لڑکی کی نہ تو شناخت ہو سکی ہے اورنہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا ہے۔

پولیس کےمطابق حادثےکا سبب بننے والی گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں،جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے