یمن میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، مارب اور حضرالموت میں 45 افراد ہلاک

یمن میں حوثی عسکریت پسندوں نے مارب اور حضرالموت میں یمنی ایمرجنسی فورسز کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق سرکاری سیکیورٹی فورسز سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے مارب گورنریٹ کے قریب قائم ایمرجنسی فورسز کی ایک چھاؤنی کو تین مختلف سمتوں سے نشانہ بنایا۔ حملوں میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران خودکش ڈرونز سمیت 20 سے زائد پروجیکٹائل بھی داغے گئے۔

حملوں کے نتیجے میں فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے