چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔
بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2025کے بعد سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
رہنما تحریک اںصاف نے کہا کہ بارہا درخواست کے باوجود بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، وکلا اور گھر والوں کی بھی خان صاحب سے ملاقات کروائی جائے۔
