خیبرپختونخوا کے 4 اہم تاریخی و آثارِ قدیمہ مقامات یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج ٹینٹیٹو لسٹ میں شامل

خیبرپختونخوا کے مزید 4 اہم تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات کو یونیسکو کی ورلڈ ہیریٹیج ٹینٹیٹو لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

محکمہ اثار قدیمہ خیبر پختونخواکے ڈائریکٹرل جنرل عبدالصمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مزید 4 اہم تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات کو یونیسکو کی ورلڈ ہیریٹیج ٹینٹیٹو لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی عبدالصمد کے مطابق بھامالا بدھ مت کمپلیکس، سیٹھی ہاؤس پشاور، گور کٹھڑی آثارِ قدیمہ کمپلیکس اور سوات کا تاریخی مقام بزیرا باریکوٹ یونیسکو کی ٹینٹیٹو لسٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ڈی جی آثار قدیمہ کا مذید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے چاروں مقامات 11 مئی 2026 کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان تاریخی مقامات کی شمولیت صوبے کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ڈی جی عبدالصمد کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے