کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے کراچی کے 6 اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی وسطی، شرقی،کیماڑی، ملیر، جنوبی،غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

کراچی کے 6 اضلاع میں جون میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا، جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان میں چمن،ڈیرہ بگٹی،کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاورکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں راولپنڈی میں جولائی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے