ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کا حملہ، 13 دہشت گرد ہلاک،ایک جوان شہید

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہہ لوٹی میں دہشت گردوں نے چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے گھر پر حملہ کردیا۔

پولیس کےمطابق بگٹی امن فورس اوردہشت گردوں کے درمیان طویل فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے دوران بگٹی امن فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع دُکی میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

حملےکےبعد دہشتگرد کیمپ میں مقیم 18 مزدوروں کو اغوا کرکے لے گئے،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے