لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون سےاجتماعی زیادتی کا دوسرا مرکزی ملزم بھی پکڑا گیا۔
پولیس کےمطابق ملزم کو چشتیاں سے حراست میں لیا گیا، ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے ایک مرکزی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا،واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔
