ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور ہلاک

ذرائع کے مطابق دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی منسلک بتایا جار ہا ہے اور مبینہ طور پر پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے