لاہورہائیکورٹ میں موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر بنانے اور ٹک ٹاک ریکارڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کےبعدپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، عدالتی احاطے،راہداریوں،انتظارگاہوں اوردفاترمیں موبائل سےکسی بھی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی کا اطلاق وکلا،پولیس،صحافیوں،سائلین اور دیگر افراد پر ہوگا،خلاف ورزی کی صورت میں ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کیا جاسکے گا۔
رجسٹرار عبدالرحیم نےسرکلرپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی،صحافیوں کے لیے مختص مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
