امریکی مڈٹرم الیکشن میں مشی گن سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدل السید کامیاب ہوگئے ہیں۔الیکشن میں عبدل السید نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مائک راجرز 48 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹ عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو شکست دیکر امریکی تاریخ میں سینیٹ کے لیے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوئے۔انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عبدل السید نے کہا کہ انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا مگر میں نے ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جہدوجہد جاری رکھی۔عبدل السید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے انتخابی مہم میں خطیر رقم خرچ کی، میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
امریکی مڈٹرم الیکشن: ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدل السید کامیاب۔انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا۔عبدل السید
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

