وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔4نومبر بدھ کو وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے ’وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔‘اس بیان میں بتایا گیا کہ کابینہ کو ’نئے کرنسی نوٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر سے مصوروں و ڈیزائنرز سے تجاویز لی گئیں اور وزیرِ اعظم کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس پر تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ’جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فیچرز بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید میٹریئل کا استعمال کیا جائے گا جس سے نوٹوں کے استعمال کی معیاد میں بھی اضافہ ہوگا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

