Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہور:وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکارگرفتار،مقدمہ درج

نومبر 5, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کاایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلاکادورہ۔کمانڈوزنے خصوصی آپریشنز کے دوران جنگی مہارت، چابک دستی اور درست کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا

نومبر 5, 2026

وزیراعلیٰ مریم نوازکا اضلاع کی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پراظہاربرہمی، فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم

نومبر 5, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 5
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»وزیراعلیٰ مریم نوازکا اضلاع کی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پراظہاربرہمی، فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نوازکا اضلاع کی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پراظہاربرہمی، فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم

EditorBy Editorنومبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ معاون خصوصی شعیب مرزا نے ہر ضلع سے متعلق کے پی آئی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری،گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، چکوال، جہلم، لیہ اورساہیوال کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم دیا۔اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر کنٹرول نہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن سکیموں میں پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا اور ہر بیوٹیفکیشن سکیم میں فواروں سمیت دیگر واٹر فیچرز شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں گورننس اور روڈ مینٹی ننس کے لئے خصوصی سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی اوربتایا گیا کہ سکواڈ 12گھنٹے کے اندر اندر انسپکشن اور مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس 100 فیصد فنکنشل اور مین ہول 100 فیصدکور کرنے کی ہدایت کی اور زبیرا کراسنگ اور سکول سیفٹی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور جنرل بس ٹرمینلز اورگرین بس شیڈز کی تعمیر ومرمت اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کی صورتحال میں بہتری کیلئے تین دن کی مہلت دی اورڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ ہسپتالوں کے دوروں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اوپن پلاٹ پر کوڑا کرکٹ ڈالنے پر مالکان کوپہلے وارننگ، دوسری بار بھاری جرمانہ اور تیسرے مرحلے میں ایف آئی آر کا اندارج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو انکروچمنٹ فری بنانے کا حکم دیا اور تجاوزات کیلئے مشترکہ آپریشن،وال چاکنگ، کٹے پھٹے بینر اور چھوٹے چھوٹے اشتہارات بھی دیواروں سے اتارنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ اور روڈ واشنگ روزانہ کرانے کا حکم دیا اور صوبہ بھر میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لین مارکنگ،عمارتوں پر پینٹ اور صاف ستھری سڑک دیکھ کر اچھے شہر کا تاثر ابھرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے میری ساکھ پر حرف آتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز یونیورسٹی اور کالجز میں جاکر طلبہ کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سکیموں کے بارے میں بتائیں۔ہر ڈی سی اپنے ضلع کی معاشی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ اکنامک پلان تیار کرے۔اجلاس میں ضلع خانیوال میں، اکبر بازار، مین بازار میاں چنوں اور اللہ داد بازار جہانیاں کی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر شیخوپورہ مین بازار، اکبر بازار، ہمایوں بازار، چھوٹا اڈہ بازار اور صفدرہ آباد بازار اور شرقپور اور مریدکے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرگوجرانولہ کو شاندار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ پر شاباش دی اور ایمن آباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب میں چار بیوٹیفکیشن پلان نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں راولپنڈی کے پانچ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا اورڈی سی راولپنڈی کو گرین بیلٹس پر توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو نئی سکیمیں پراجیکٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں رحیم یارخان کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں سکیمیں اوریجنل سے مختلف ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ سٹریٹ اور فوڈ کارٹ بہتر افراد اور کمپنیوں کو دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ای بز، کتے کے کاٹنے کے واقعات، ستھراپنجاب، ہسپتال، سکول اور دیگر امور کا جائزہ لیا یگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہتر کارکردگی پر شاباش اور بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لاہور:وردی میں بھیک مانگنے والے 3 پولیس اہلکارگرفتار،مقدمہ درج

    نومبر 5, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کاایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلاکادورہ۔کمانڈوزنے خصوصی آپریشنز کے دوران جنگی مہارت، چابک دستی اور درست کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا

    نومبر 5, 2026

    شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر9نومبر کو پاکستان بھر میں عام تعطیل ہوگی

    نومبر 5, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026

    امن، ٹرمپ اور مکہ اتحاد

    نومبر 3, 2026

    حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.