پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعرات 5 نومبر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا۔تربیلا پہنچنے پر جی او سی ایس ایس جی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی جب کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کی تکمیل کے لیے استعداد کار پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے جدید خصوصی آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس جی کے جوانوں نے خصوصی آپریشنز کے دوران جنگی مہارت، چابک دستی اور درست کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت ناگزیر ہےاور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ضروری ہے۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
فیلڈ مارشل عاصم منیر کاایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلاکادورہ۔کمانڈوزنے خصوصی آپریشنز کے دوران جنگی مہارت، چابک دستی اور درست کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

