Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

نومبر 6, 2026

پنجاب پولیس کے افسروں نے بے گناہ شہری کو عمر قید کی سزا کروادی۔ہائی کورٹ نے ملزم کو بر ی کردیا

نومبر 6, 2026

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکمانستان کا فقہ، حدیث اور عربی زبان کی تعلیم میں تعاون پر اتفاق

نومبر 6, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 6
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3 کھلاڑی نامزدکردئیے،پاکستانی پلیئرعرافات منہاس بھی شامل
تازہ ترین

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے 3 کھلاڑی نامزدکردئیے،پاکستانی پلیئرعرافات منہاس بھی شامل

EditorBy Editorنومبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر 2026 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے عرافات منہاس سمیت 3 کھلاڑیوں کو نامزد کر دیا ہے جب کہ نامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے مارکو یانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے اکتوبر میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کے آل راؤنڈر عرافات منہاس نے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 5 میچز میں 29.80 کی اوسط اور 119.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 149 رنز بنائے جب کہ 23.22 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔عرافات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں 59 رنز بنانے کے بعد 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جو پاکستان کی جانب سے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے کرکٹ میں دوسری بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور پاکستان کو 326 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی جب کہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو یانسن نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اہم کردار ادا کیا، جس میں جنوبی افریقا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔مارکو یانسن نے دوسرے ٹیسٹ میں 85 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت جنوبی افریقا نے اننگز اور 31 رنز سے کامیابی حاصل کی جب کہ سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں وہ آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی پہنچ گئے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے بھی اکتوبر میں بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بیٹنگ کے ذریعے نمایاں کارکردگی دکھائی۔انہوں نے نیو چندی گڑھ میں تیسرے ون ڈے میں ناقابلِ شکست 162 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 352 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی، یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب تھا۔شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور 2 سنچریاں اسکور کیں۔ چوتھے ٹی 20 میچ میں انہوں نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹی 20 سیریز میں 190.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 261 رنز اسکور کیے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت

    نومبر 6, 2026

    پنجاب پولیس کے افسروں نے بے گناہ شہری کو عمر قید کی سزا کروادی۔ہائی کورٹ نے ملزم کو بر ی کردیا

    نومبر 6, 2026

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکمانستان کا فقہ، حدیث اور عربی زبان کی تعلیم میں تعاون پر اتفاق

    نومبر 6, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026

    امن، ٹرمپ اور مکہ اتحاد

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.