پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پالیٹکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، دیگر اراکین پارلیمان اور سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں لاڑکانہ شہر میں فراہمی و نکاسیٔ آب، پھل و سبزی منڈی کی منتقلی اور شہدادکوٹ کی سیوریج اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہیل قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں نکاسی آب، سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی نے تیار کرلی گئی ہے، منصوبے کا مقصد شہر کے ہر گھر تک پینے کا صاف پانی پہنچانا اور سیوریج و نکاسیٔ آب کا جدید نظام فراہم کرنا ہے، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہیل قریشی کے مطابق یہ منصوبہ دو برس میں مکمل کیا جائے گا، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور نے پھل و سبزی منڈی کی منتقلی کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ نو ایکڑ پر قائم منڈی کو 40 ایکڑ پر محیط نئی منڈی میں منتقل کیا جائے گا، جہاں جدید بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے پر عملی کام جنوری 2027 میں شروع ہوگا اور منصوبہ دو برس میں مکمل کیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہدادکوٹ کی سیوریج اسکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بتایا کہ منصوبے پر کام جاری ہے اور 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، یہ اسکیم آئندہ برس مکمل کرلی جائے گی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کی جائے اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس، بروقت تکمیل اور معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

