پنجاب میں پولیس افسروں نے بے گناہ شہری کو عمرقید کی سزا کروا دی۔
پولیس افسران نے ملی بھگت سے لیاقت پور میں شہری پر 19 کلو چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا جس پر عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی۔
پشاور کے رہائشی اعجاز کو مقامی عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی تو بھائی نے لاہورہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں اپیل دائر کر دی۔
ہائیکورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا اور قرار دیا کہ منشیات پولیس افسروں نے خود رکھ کربرآمد کروائی تھی۔
جھوٹے مقدمے پر انسپکٹر اور اےایس آئی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

