پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ 2026 میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کررہی ہیں جبکہ آسٹریلوی لیگ کھیلنے والی دوسری ملکی کرکٹر ہیں۔
انہوں نے اپنے دوسرے ہی اوورز میں 14 رنز کے عوض ڈی کلرک کی وکٹ حاصل کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاطمہ ثنا کی اندر آتی گیند کو کلرک سوئپ کرنے گئی اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں، انہوں نے ریویو بھی لیا لیکن وہ بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکا۔

